پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ پر امن اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی

بدھ 24 اپریل 2019 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران نے اورماڑا واقعہ پر پاکستان کے تحفظات دورکر نے کیلئے واقعہ کی تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے ہمسایہ ملک کے ساتھ پر امن اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے۔ منگل کو نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی حکام کے ساتھ اورماڑا واقعہ کی تفصیلات کا تبادلہ کیا، پاکستان نے بھی مغوی ایرانی سرحدی گارڈز کی بازیابی میں ایران کی مدد کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان اور ایرانی علاقے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیے جارہے ہیں۔