لیبیا، قومی حکومت کے سیکرٹری دفاع پراسرار طور پر اغواء

بدھ 24 اپریل 2019 10:45

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی وزارت دفاع کے سیکرٹری اوحیدہ نجم کو دارالحکومت طرابلس میں النوفلین کے مقام سے پراسرار طورپر اغواء کرلیا گیا جس کے بعد ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے العربیہ ٹی ویکوبتایاکہ مغوی سیکرٹری اوحیدہ نجم کے بھائی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوحیدہ نجم کی گمشدگی طرابلس میں متمرکز ملیشیا کے ہاتھوں اغواء کی واردات ہوسکتی ہے۔قومی وفاق حکومت کے عہدیدار کی پراسرار گم شدگی کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج اور قومی وفاق حکومت کے درمیان طرابلس پرقبضے کے لیے گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :