بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 12:09

بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) اے ٹی پی بی ایم ڈبلیو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 104واں ایڈیشن 29 اپریل سے جرمنی کے مشہور شہر میونخ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 29 اپریل سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 5 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :