سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ اسد عمر کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

بدھ 24 اپریل 2019 14:53

سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ اسد عمر کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سبکدوش ہونے والے وزیر خزانہ اسد عمر نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں آمد پر اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسد عمر ایوان میں آئے تو حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا، وہ اپنی وزارت کے دوران کی مختص نشست پر ہی براجمان رہے۔ اس دوران حکومتی اراکین نے ان سے ان کی نشست پر جاکر ملاقاتیں بھی کیں۔ وہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔