آنے والا بجٹ اعداد و شمار کا ہیر پھیر نہیںبلکہ عوامی امنگوں کا عکاس ہوگا۔تیمور سلیم جھگڑا
بجٹ 2019-20 میں زیادہ ریلیف عام آدمی کو دیا جائے گا۔صوبائی وزیر خزانہ کا اجلاس سے خطاب
بدھ 24 اپریل 2019 18:41
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹر ی خزانہ شکیل قادر کے علاوہ سپشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور محکمہ خزانہ کے دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک تھے۔
سیکرٹری فنانس نے اس موقع پر سالانہ بجٹ 2019-20کے مجموعی خدوخال اورمحکمے کی جانب سے اب تک کی جانے والی تیاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ اجلاس میں بجٹ کی تیاری کے لیے ایکشن پلان، محکمانہ بجٹ،صوبائی اخراجات اور صوبائی محاصل سمیت دیگر مالی امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں صوبے اور بالخصوص ضم ہونے والے اضلاع کے ترقیاتی بجٹ کے علاوہ موجودہ بجٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بجٹ مجموعی طور پر پورے صوبے کے لیے ہوگا جبکہ اس میں قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوبے کی آمدن میں اضافے، اخراجات کو کم کرنے اور ٹیکس اصلاحات کے نتائج حاصل کرنے کے لیے ترجیحات مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ ماضی کی طرح روایتی طور پر صرف کاغذوں پر مشتمل نہیں ہوگا بلکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ وسائل اور اخراجات میں کمی لاتے ہوئے پیپر لیس بجٹ پیش کیا جائے،انہوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی کواآگاہ کرنے کے لئے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو فوری مراسلہ بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ صوبائی بجٹ کو عام فہم بنانے کے لیے بجٹ تقریر کا ترجمہ صوبے میں بولی جانے والی اکثریتی زبانوں پشتو، ہندکو اور سرائیکی زبانوں میں عوام کے لئے مختلف فورم پر دستیاب ہوگا ۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی حکومت شفافیت پر مبنی بجٹ پیش کریگی تاکہ عام شہری جن کے لیے بجٹ بنایا جاتاہے وہ اس کی تفصیلات سے بھی باخبر ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ قبائلی اضلاع کی ترقی وخوشحالی اور وہاں کے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ صوبائی وزیرنے محکمہ خزانہ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجٹ تیاری پر پیش رفت کو مزید تیز کرتے ہوئے تمام امور کو بروقت حتمی شکل دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.