پنجاب فوڈ اتھارٹی اور میوہسپتال کے زیر اہتمام’’ ہیپاٹائٹس کے بچاؤ اورعلاج میں غذاکے کردار ‘‘کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد
کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے‘رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے‘اے ایم ایس پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بدھ 24 اپریل 2019 23:25
(جاری ہے)
کیمپ میںہیپاٹائٹس کے شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت تقسیم کیے گئے۔
25 ماہر غذائیات اور ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پربراہ راست راہنمائی فراہم کی۔ مریضوں کیلئے جسم میں چکنائی کے تناسب، بی ایم آئی،قد اوروزن جیسے بنیادی ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے انسانی جگر کی صحت کیلئے مفید مختلف قسم کے پھلوں سے بنائے گئے جوسز مریضوں میں تقسیم کیے ۔سی ای او میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج نے کہا کہ کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔اے ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.