جعلی اکاؤنٹس کیس ، ملزم خواجہ مصطفی مجید کی سفری پابندی ختم کرانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو فیصلہ کر نے کی ہدایت

جمعرات 25 اپریل 2019 14:41

جعلی اکاؤنٹس کیس ، ملزم خواجہ مصطفی مجید کی سفری پابندی ختم کرانے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ملزم خواجہ مصطفی مجید کی سفری پابندی ختم کرانے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو فیصلہ کر نے کی ہدایت کی ہے ۔جمعرات کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ای سی ایل سے نام نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے کہاکہ وزارت داخلہ نے موقف سنے بغیر نام ای سی ایل پرڈالا ہے۔ دور ان سماعت عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ یاد رہے کہ خواجہ مصطفی مجیداومنی گروپ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر رہے ،خواجہ مصطفی مجید مرکزی ملزم انور مجید کے بیٹے ہیں ،نیب راولپنڈی ٹھٹھہ شوگر ملز میں مصطفی مجید کے خلاف انکوائری کررہی ہے۔