لاہورمیں بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف

جمعرات 25 اپریل 2019 19:48

لاہورمیں بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری ہونے کا انکشاف
لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) کراچی کے بعد لاہور میں بھی اے ٹی ایم مشین سکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے‘ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے سائبر ونگ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی گیس سوسائٹی میں نصب نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے متعدد افراد کا ڈیٹا چوری ہو ا ہے‘ ڈیٹا چوری ہونے سے متعدد شہریوں کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں‘ سوئی گیس سوسائٹی کی رہائشی فرخندہ بی بی اور بابر چٹھہ سمیت دیگر افرادکی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں کارروائی کیلئے دی جانیوالی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میرے اور میرے بیٹے کے اکائونٹ سے پیسے نکل گئے ہیں‘ علاوہ ازیں سوئی گیس سوسائٹی کے پندرہ سے بیس لوگوں کے اکائونٹس سے بھی پیسے نکالے گئے ہیں‘ بابر چٹھہ نے کہا کہ میرے اکائونٹس سے پچاس ہزار جبکہ ان کے دوست کے اکائونٹس سے ایک لاکھ روپے نکالے گئے ہیں اور پیسے آن لائن ٹرانزیکشن کے ذریعے کراچی کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے ہیں‘ متاثرین نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز نے اے ٹی ایم مشین میں ڈیوائس انسٹال کی تھی جس سے ان کے پیسے نکالے گئے ہیں۔