ڈگر ی سے متعلق ما ضی میں دیئے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں آئندہ ایسا بیاب نہیں دونگا ، نواب اسلم رئیسانی

جمعرات 25 اپریل 2019 22:40

ڈگر ی سے متعلق ما ضی میں دیئے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں آئندہ ..
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) چیف آف سرا وان سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈگر ی سے متعلق ما ضی میں دیئے گئے بیان پر عوام سے معذرت خواہ ہوں آئندہ ایسا بیاب نہیں دونگا میں انسانی ما حول پر تحقیق کر نا چا ہتا ہوںیم فل کے بعد پی ایچ ڈی بھی کر ونگا یہ بات انہوں نے ایک نشر یا تی ادارے سے با ت چیت کر ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ کا فی عر صے سے سو چ رہا تھا کہ ایم فل کر وں مجھے تحقیق کر نے میں دلچسپی ہے انسانی ما حول پر تحقیق کر نے کا سوچ رہا ہوں اس ریسر چ کو ایم فل کے بعد پی ایچ ڈی میں بھی جا ری رکو نگا انہوں نے کہا کہ ایف ایس سی سے لیکر ما سٹر ز تک میری تمام ڈگریاں تصدیق شدہ اورا صلی ہے ما ضی میں ایک مو قع پر اسمبلی اجلا س سے نکلا تو صحا فیو ں نے مجھ سے سوال کیا کہ بہت سے صوبا ئی اسمبلی کے ارا کین کی ڈگر یا ں جعلی ہیں اور میر ی حکومت کو خطر ہ ہے میں نے اس کے جواب میں کہاتھا کہ میں اب بھی اپنے گھر میں رہتا ہوں اور بعد میں بھی اپنے گھر میں رہتا ہوں ڈگر ی ڈگر ی ہو تی ہے اصلی ہو ں یا جعلی یہ بیا ن میرے گلے پڑگیا جس پر عوام سے معا فی چا ہتا ہوں آئندہ میں اس قسم کی غلطی نہیںکر ونگا انہوں نے کہا کہ تعلیم دوبارہ حا صل کر کے اچھا محسوس کر رہا ہوں میرے کلا س فیلوبھی مجھ سے ملکر خوش ہو تے ہیں طلبا ء سے گپ شپ لگا تھا ہوں جب میری کلا س ختم ہو تی ہے تو باہر لو گ انتظار کر رہے ہو تے ہیں ایک جمگھٹا ہو تا ہے میں لو گوں سے ملتا ہوں ان کے ساتھ چا ئے پیتا ہوں اور میں یو نیورسٹی کے دن انجوائے کر رہا ہوں