یکم جنوری سے اب تک 6لاکھ 16ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا' ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی

سال 2019 کے آغاز سے اب تک متعدد بار شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا' خالد نذیر

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر خالد نذیر نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک شہر سے 6لاکھ 16ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا،چند ہزار ورکرز 1کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو صاف کرنے میں مصروف ہیں اس لئے ہمیں عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا محکمے کی اولین ترجیح ہے،سال 2019 کے آغاز سے اب تک متعدد بار شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

شہر میں کسی کو بھی غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت نہیں۔شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی قائم رکھنا ممکن نہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہری کوڑے کرکٹ کو کم سے کم پیدا کریں اور اس کیلئے آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ چند ہزار ورکرز 1کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ شہری شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :