والد نشوہ کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

کسی سیاسی جماعت کا دبا نہیں ،اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے،قیصر علی کی پریس کانفرنس

جمعہ 26 اپریل 2019 17:17

والد نشوہ کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) دارالصحت اسپتال کی مجرمانہ غفلت سے جاں بحق نشوہ کے والد نے آج(ہفتہ ) شام تک مطالبات منظور نہ ہونے پراحتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا اسپتال کے مالکان کوگرفتار کرکے انکوائری کمیشن بنایا جائے۔جمعہ کو نشوہ کے والد قیصر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نشوہ کے درد کو سمجھنے اور آواز اٹھانے پر میڈیا کا شکرگزار ہوں، ہم نے احتجاج کی کال دی تھی۔

(جاری ہے)

قیصرعلی نے کہا کہ ہماری وزیر اعلی سندھ سی3شرطیں تھیں، پہلی شرط اسپتال کوسیل کرنے، دوسری شرط مالکان کو گرفتارکیاجائے اور تیسری شرط تھی کہ انکوائری کمیشن بنایا جائے۔نشوہ کے والد نے کہا پہلاوعدہ پوراہوااوراسپتال کوسیل کردیاتھا ، وزیر اعلی سندھ نے وعدہ پوراکیااور اسپتال کو سیل کیا، ہمارے باقی 2 بنیادی وعدے جو اب تک پورے نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا اسپتال مالک کیخلاف غفلت کامقدمہ درج کرارکھاہے، ہم نے کل کورٹ میں اپیل کی یہ 302 کا مقدمہ ہے اور مطالبہ کیا اسپتال کو سیل اورگورنمنٹ کی تحویل میں لیاجائے۔قیصرعلی نے کہا ہفتہ کی شام تک مطالبات پورے نہ ہوئے تواتوارکواحتجاج کریں گے ، کسی سیاسی جماعت کا دبا نہیں ،اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔