پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کا شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 26 اپریل 2019 17:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان آ غا ظہیر عبا س شیرا زی کی ہدایت پر گرین بیلٹس پر درختوں اور پودوں کی شجرکاری کے ساتھ ساتھ صفائی اور تزئین و آرائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کلمہ چوک،8نمبر اور 9 نمبر کی گرین بیلٹس پر صفائی اور کٹائی کا کام بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ سا تھ پارکس میں بھی پودوں اور درختوں کی شجر کاری جاری ہے۔ موسم بہار کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ درختوں کی شجر کاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہارٹیکلچر برانچ نے مالیوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو متعلقہ زونز میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔پا رکس اور گر ین بیلٹس پر ٹر مینیلیا، جا من، پلکن، بکا ئن اور دیگر مقا می درختو ں کی شجر کا ری کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :