نیب راولپنڈی نے بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی مہم کے تحت لیکچر کا اہتمام کیا

جمعہ 26 اپریل 2019 17:16

نیب راولپنڈی نے بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی مہم کے تحت لیکچر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی مہم کے تحت جمعہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں لیکچر کا اہتمام کیا۔ نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر اے اینڈ پی ونگ عبیداللہ اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے اینڈ پی ونگ جولیا برکت نے بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی اور تدارک کے حوالے سے لیکچردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈئیر عبدالحمید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ اے این ایف اکیڈمی بریگیڈئیر عبدالحمید نے اظہار خیال کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا۔لیکچر کے بعدنیب راوالپنڈی کے ڈائریکٹر اے اینڈپی ونگ عبیداللہ اعظم نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیے۔اے این ایف اکیڈمی نے اپنے تربیتی پروگراموں میں بدعنوانی کے برے اثرات سے متعلق آگاہی لیکچر شامل کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔