آسٹریلیا کی کلیئر پولو سک مینز ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دینے والی پہلی خاتون ایمپائر بن گئیں

ہفتہ 27 اپریل 2019 16:09

آسٹریلیا کی کلیئر پولو سک مینز ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایمپائرنگ کے ..
ونڈہوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2019ء) آسٹریلیا کی خاتون ایمپائر کلیئر پولو سک نے پہلی مرتبہ مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو ٹورنامنٹ میں نمیبیا اور عمان کے خلاف میچ میں ایمپائرنگ کی ذمہ داریاں انجام دے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

پولوسک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کیلئے باعث فخر لمحہ ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ خواتین کرکٹ میں ایمپائرنگ نہیں کر سکتیں بلکہ یہ بہت اہم ہے کہ خواتین ایمپائرز کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ صنفی تفریق ختم ہو اور دیگر خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے۔ کلیئر پولوسک نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں 2017 سے انجام دینا شروع کیں، انہوں نے سب سے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایمپائرنگ کی۔ واضح رہے کہ پولوسک اس سے قبل آسٹریلیا ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بھی ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے کر پہلی خاتون ایمپائر ہونے کا اعزاز پا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :