قومی کھیل ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، حکومت زبوں حالی پر توکہ دے ، حسن سردار
حساب اور احتساب ہر جگہ اور سب کا ہونا چاہیے۔ سب کو جوابدہ ہونا چاہیے، اب تک ہاکی میں کام کرنے والے سب عہدیداروں کا احتساب ہوناچاہیے لیکن اس کے ساتھ کھیل کی پرموشن کا بھی سوچنا چاہیے، اولمپئن ،کرکٹ کے وائرس نے پہلے ہی قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق کردیاہے،اوپر سے حکومت بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی، توقیر ڈار
ہفتہ 27 اپریل 2019 22:48
(جاری ہے)
ہم سب اسکول ہاکی سے قومی ٹیم تک پہنچے،اب اسکول ہاکی ختم ہوکررہ گئی ہے، جب تک اپنے نظام کوٹھیک نہیں کریں گے، معاملات میں بہتری لانا مشکل ہوگا۔
اولمپئن اور کوچ توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے وائرس نے پہلے ہی قومی کھیل ہاکی کا بیڑہ غرق کردیاہے،اوپر سے حکومت بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی۔کرکٹ کی طرح اگر ہاکی فیڈریشن کے حکام پسند نہیں تو انہیں تبدیل کردیں، بصورت دیگر پیسے دیں۔ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں، فرانزک آڈٹ رپورٹ بھی سامنے آجائے گی،اس میں بھی اگر کچھ نہیں نکلتا تو پھر حکومت کو چاہیے کہ وہ فنڈز بحال کرے، ہاکی دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، اس میں تین اولمپکس گولڈ کے ساتھ چار ورلڈکپ ہم جیت چکے ہیں،کرکٹ کی طرح دس بارہ ملکوں میں کھیلاجانے والا کھیل نہیں، بلکہ یہ اولمپکس سپورٹس ہے جو ایک سو چھتیس سے زیادہ ممالک میں مقبول ہے۔موجودہ صورت حال میں اگر بہتری نہ لائی گئی تو اس کھیل میں اتنا نیچے چلے جائیں گے کہ دوبارہ کبھی کھڑے نہیں ہوسکیں گے۔کرکٹ کا وائر س پہلیہی قومی کھیل کو بہت نقصان پہنچاچکا ہے۔اب چند لوگ ہی رہ گئیہیں جو ہاکی کو بچانے کے لییجہاد کررہے ہیں توخدارااس جانب توجہ دیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.