بلوچستان میں کول مائینز سے صوبے کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے،محکمہ منزل اینڈ مائینز کابلوچستان اسمبلی میں جواب

منگل 30 اپریل 2019 23:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) بلوچستان اسمبلی کو بتایاگیاہے کہ صوبے کے کول مائینز سے صوبے کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔ صوبائی محاصل بڑھانے کیلئے بلوچستان ریونیواتھارٹی قائم کئی گئی ہے جوصوبائی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات تجویز کررہی ہے ۔بلوچستان اسمبلی کااجلاس منگل کو پینل آف چیئرمین کی صدارت میں ہواشروع ہوتے ہی اقلیتی ارکان فنڈز کی تقسیم پر آپس میں الجھ گئے۔

پی ایس ڈی پی کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ کورم پورا کرنے کے لیے ایوان کی گھنٹیاں بجتی رہیں دہشت گردی کے واقعات میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے جاں بحق افرادکے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اقلیتی ارکان نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ معدنیات کی جانب سے ایوان کول مائینز سے حاصل ہونے والی سالانہ آمدنی کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیا۔اپوزیشن اراکین کی طر ف سے پی ایس ڈی پی پر سخت خدشات کااظہارکیاگیاحکومتی اراکین نے ایوان کو یقین دلایاکہ پی ایس ڈی پی سے غیر ضروری اورانفرادی اسکیمات کی جگہ عوام کو اجتماعی سہولیات کی فراہمی پر مبنی منصوبے شامل کرکے اس قابل عمل بنایاجارہاہے ۔بلوچستان اسمبلی کااجلاس 3مئی شام چاربجے تک ملتوی کردیاگیا۔