معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمدعفان ،مولاناعبداللہ مدنی ،مولانااحمدالراعی ودیگر کا داتہ دربار دھماکہ کی مذمت

بدھ 8 مئی 2019 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) لاہورکی معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمدعفان ،مولاناعبداللہ مدنی ،مولانااحمدالراعی، پروفیسر عبدالرشیدخلیق ، پروفیسر حافظ سعید عاطف ، مفتی عبدالرحمن ، مفتی عمران طارق ، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری عبدالعزیز یوسف،ڈاکٹرضیاء الحق قمر اور دیگر نے لاہور داتادربار پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورقیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا میاں محمد عفان نے کہاکہ دشمن نے ماہ مبارک میں خون کی ہولی کھیلی ہے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اتحاد کی طاقت سے ہی دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتاہے اس بابرکت مہینے میں وطن کی سلامتی اورامن کے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کرنا چاہیے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت کی دعاکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :