لاڑکانہ، رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 72 کیسز سامنے آگئے

ہفتہ 11 مئی 2019 15:21

لاڑکانہ، رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 72 کیسز سامنے آگئے
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید72کیسز سامنے آگئے ہیں، مجموعی طور پر کیسز کی تعداد337ہوگئی، متاثرین میں270 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے شکار لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں مزید72کیسز سامنے آ گئے۔اس حوالے سے ڈاکٹر سکندر میمن نے بتایاکہ رتو ڈیرو میں ایڈز کے سلسلے میں13دن میں7 ہزار534 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی، جس میں72 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔مجموعی طور پر ایچ آئی وی کیسز کی تعداد337ہوگئی ہے، ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ایچ آئی وی میں مبتلا 270بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :