فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات مثالی رہی ہے ، مارک زکربرگ

فرانس کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنی اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز سے متعلق حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، سربراہ فیس بک

ہفتہ 11 مئی 2019 22:32

فرانسیسی صدر کے ساتھ ملاقات مثالی رہی ہے ، مارک زکربرگ
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے گزشتہ روز کہاہے کہ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانس کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنی اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کی تجویز سے متعلق ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور وہ پرامید ہیں ۔

(جاری ہے)

زکر برگ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک مثال بن سکتی ہے جسے یورپی یونین بھر میں اپنایا جاسکتا ہے ۔یہ ملاقات اس وقت سامنے آئی ہے جب ماہرین اور سرکردہ فرانسیسی سرکاری ملازمین کی جانب سے رپورٹ میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ یورپی یونین کے ہر ملک کو سوشل نیٹ ورکس کی نگرانی کے لئے اپنے طورپر ریگولیٹری اتھارٹی بنانی چاہیے ۔