لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3سال قید ،جرمانے کی سزا

پیر 13 مئی 2019 15:37

لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے والے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) مقامی عدالت نے لڑکی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے بلیک میل کرنے کے کیس میں حتمی دلائل سننے کے بعد ملزم کو 3سال قید اور 1 لاکھ 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ملزم کے خلاف فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 21 پیکا ایکٹ کے تحت 2سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،عدالت نے 24پیکا ایکٹ کے تحت ملزم کو 1سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزم بہزاد نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اسکے شوہر کو وٹس ایپ کیں ، ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں تذلیل ہوئی ، ملزم سے تصاویر، موبائل فون اور فیس بک آئی ڈی کی ریکوری کر لی ہے عدالت ملزم کو سخت سزا کا حکم دے۔ جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے خودساختہ ریڈ کی اور جھوٹا مقدمہ درج کیا، عدالت ملزم بہزاد افضل کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے۔