کویت: ’افطار کے لیے تیار کیا جوس فریج میں کیوں نہیں رکھا؟‘
مشتعل خاوند نے بیوی پر چاقو سے حملہ کر دیا
محمد عرفان بدھ 15 مئی 2019 14:04
(جاری ہے)
بیوی سے وجہ پُوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ جُوس فریج میں رکھنا بھُول گئی تھی۔ بس اتنی سی بات پر خاوند سیخ پا ہو گیا اوربیوی کو بھلا بُرا کہنے لگا۔
جب دِل کی بھڑاس نکالنے کے بعد بھی غصّہ ٹھنڈا نہ ہوا تو وہ کچن سے چاقو اُٹھا لایا اور بیوی کو مارنے کی کوشش کی۔ افطاری تیار کر کے تھکی ہاری بیوی خاوند کی جانب سے اس قدر اشتعال ظاہر کرنے پر پریشان ہو گئی اور جان بچانے کے لیے باہر کی جانب بھاگی۔ خاتون نے گھر سے باہر آکر پولیس کو کال کی اور خاوند کی اس مذموم حرکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس پر پولیس نے مشتعل مزاج خاوند کو گرفتار کر کے اُسے حوالات منتقل کر دیا۔ بیوی پر مردانگی جھاڑنے والے خاوند کی ساری اکڑ پولیس کی تفتیش کے دوران ندامت کے پسینے میں بہہ گئی۔ خاوند نے پولیس کے رُوبرو اپنی اس اشتعال انگیز حرکت پر معافی مانگ لی۔ جبکہ خاتون نے بھی اپنے مجازی خاوند کو اس تحریری ضمانت پر معافی دے دی کہ وہ آئندہ اس قدر غصّہ نہیں دکھائے گا۔ واضح رہے کہ یہ کویت میں اس رمضان کے دوران اپنی نوعیت کا واحد کیس نہیں ہے۔ 6 مئی 2019ءکو پولیس نے ایک شخص کو اپنی بیوی کو جُوس کی بوتل سے تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا تھا۔ اس شخص کی بیوی افطاری میں اُس کا پسندیدہ پکوان تیار نہ کر پائی تھی۔ بس یہی معمولی سی غلطی اس کی مار پیٹ کا باعث بن گئی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.