ایس پی پوٹھوار ڈویژن کاخدمت مرکز اوررمضان سستابازارکادورہ

زیرتعمیرخدمت مرکزکے کام اورسکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

بدھ 15 مئی 2019 17:30

راولپنڈی 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) ایس پی پوٹھوہارڈویژن کیپٹن)(ر) دوست محمد نے سستا بازار ٹیکسلا اور زیر تعمیر خدمت مرکز کا دورہ کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کے روزانہوں نی خدمت مرکز پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔دریں اثناء ایس پی پوٹھوہار ڈویژن کیپٹن (ر) دوست محمد نے سستہ بازار ٹیکسلا کا اچانک وزٹ کیا۔سستہ بازار کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کی اور انتطامیہ و خریداری کیلئے آنے والے لوگوں سے سے بات چیت کی۔

ا نہوں نے دوران وزٹ لوگوں سے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔سیکورٹی پر مامور افسران و ملازمان کو موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر بریفنگ دی گئی. ایس پی نے ہدایت کی کہ ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے۔

(جاری ہے)

کسی بھی شخص کو واک تھرو گیٹ کے بغیر سستہ بازار میں داخل ہونے کی ہر گزاجازت نہ ہے۔

مشکوک اشخاص پر خصوصی نظر رکھی جائے۔پارکنگ ایریا کو سستہ بازار سے کم از کم 200 گز دور بنایا جائے۔سستہ بازار میں داخل ہونے والے شخص کی مکمل سرچنگ کی جائے۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ایس پی نے کہاہے کہ ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ ایس ڈی پی او گوجر خان اثر علی کا سستا بازار کا دورہ کیا۔ایس ڈی پی او نے سستا بازار کی سیکورٹی کا جائزہ لیااور سیکورٹی پر تعنیات اہلکاروں کو حالات کے پیش نظر بریف کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :