ج*کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نائب امیر مولانا عبد الرحمن مکی گرفتار

ئ* گرفتاری کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری کریک ڈا ئو ن کے سلسلے میں کی گئی،وزارت داخلہ

بدھ 15 مئی 2019 21:01

c اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کے برادر نسبتی ،کالعدم جماعت الدعوہ کے نائب امیر اور اپنی جماعت کے سیاسی اور خارجہ امور کے نگران عبدالرحمان مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ئو ن کے سلسلے میں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبد الرحمان نے کا لعدم تنظیموں کیخلاف جاری کریک ڈائو ن پر گوجرانوالہ میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی اور عوام سے اپنی تنظیم 'فلاح انسانیت'کے نام پر چندے کی اپیل بھی کی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالرحمان مکی نے ایف اے ٹی ایف کے اقدامات کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔