نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ، بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

جمعرات 16 مئی 2019 13:09

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی ، بیرون ملک منشیات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے این ایف نے بتایا کہ مدینہ جانے والے مسافر کے بیگ سے تقریباً 3 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ حکام نے بتایاکہ ملزم ثاقب خان نوشہرہ کا رہائشی ہے، ملزم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز جی ایف 0771 سے مدینہ جارہا تھا۔اے این ایف نے بتایاکہ ملزم کو گرفتار کر کے اے این ایف تھانے منتقل کر کر دیا گیا،مقد مہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :