پر امن مشرق وسطیٰ یورپ کے مفاد میں بھی ہے،مشیر امریکی وزیرخارجہ

ایران حملوں کی دھمکیاں دیتا رہا ہے تو ہم نے دفاعی اقدامات کیے ہیں، برائن ہٴْک

جمعرات 16 مئی 2019 16:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ایران کے بارے میں امریکی مندوب اور امریکی وزیر خارجہ کے مشیر برائن ہٴْک نے کہاہے کہ پر امن مشرق وسطیٰ یورپ کے مفاد میں بھی ہے، ایران حملوں کی دھمکیاں دیتا رہا ہے تو ہم نے دفاعی اقدامات کیے ہیں،جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ہٴْک کا مزید کہنا تھاکہ اب ہمارے لیے مسئلہ یہ ہے کہ پرامن ایران کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن کا تصور کرنا ہی ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

اسی لیے ہم ایران سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی انقلابی سوچ کم کرے اور ایک عام ملک کی طرح کا طرز عمل اختیار کرے۔