جوہانا کونتا، کیکی برٹنز، سیکاری اور پلسکووا نے اٹالین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) جوہانا کونتا، کیکی برٹنز، ماریا سیکاری اور کیرولینا پلسکووا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

اٹلی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے مارکیٹا وونڈروسووا کو 6-3، 3-6 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، ہالینڈ کی کیکی برٹنز جاپانی کھلاڑی نائومی اوساکا کے دستبردار ہونے کی وجہ سے فاتح ٹھہریں، کیرولینا پلسکووا نے وکٹوریا آزارینکا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی پلسکووا سیمی فائنل میں داخل ہو گئیں، ماریا سیکاری نے کرسٹینا ملاڈینووک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :