سول ہسپتال میرپورخاص میں جدید گردوِں کے وارڈ کی تعمیر مکمل

اتوار 19 مئی 2019 18:25

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) سول اسپتال میرپورخاص میں جدید گردوِں کے وارڈ کی تعمیر مکمل ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاھ کی ذاتی کوششوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاگت روپئے کی مالیت سے تیار اس جدید وارڈ کو فلاح انسانیت بہبود انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا.

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاھ نے کڈنی وارڈ کا دورہ کیا جہاں پر سول سرجن سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان فلاح انسانیت بہبود کی انتظامیہ سماجی شخصیات غلام مصطفی اجن، منصور چیمہ ڈاکٹر ھاشم پھنور، ڈاکٹر عمر بگھیو، ڈاکٹر سجن راھموں، ڈاکٹر ظفر، نواب عبدالستار، اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹری، اظہر کریم جیلانی، سمیت دیگر موجود تھی. ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے اس موقع پر کہا کہ محدود فنڈز اور وسائل کے باوجود بھی غریب مریضوں کے مفت علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور کہا کہ سماجی تنظیموں کے تعاون سے سول اسپتال میرپورخاص کے تمام شعبہ جات کو بہتر سے بہتر بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :