سوشل میڈیا خواتین کے لئے وبال جان بن گیا

اتوار 19 مئی 2019 18:45

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) سوشل میڈیا خواتین کے لئے وبال جان بن گیا ہے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہو ئے استعمال نے شہریوں کی زندگیاں برباد کردیں، جس کے باعث سائبر کرائم میں گزشتہ دو سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ، گزشتہ چھ ماہ کے عرصے میں سوشل میڈیا پرخواتین کوبلیک میلنگ جیسے جرائم میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے . نیا سائبر کرائم ایکٹ نافذ العمل ہونے کے باوجود سوشل میڈیا کے جرائم میں کمی نہیں آ سکی اور سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو حراساں کرنے سے متعلق روزانہ ایف آئی اے کو درخواستیں موصول ہو رہی ہیں ہیکرز نے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین کی غیراخلاقی تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے سائبرکرائم کے بڑھتے ہو ئے جرائم کی وجہ سے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے افسران بھی پریشان ہو گئے ہیں . سوشل میڈیا کے چکر میں تعلیمی اداروں کے کئی نوجوان لڑکیاں بھی اپنی عزت گنوا چکی ہی.متعدد لڑکے اپنے آپ کو لڑکی ظاہر کرکے سوشل میڈیا جعلی اکاونٹس بنا کر دوستی کرتے ہیں اور بعدازاں مذکورہ لڑکیوں کی تصاویر حاصل کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کا غلط استعمال کرتے ہیں . ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے حوالے سے کالجز اور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ لیکچرز دیئے جانے چاہیے تاکہ سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کا سلسلہ ختم ہو سکے �

(جاری ہے)