وزیرزراعت محب اللہ سے ان کے چچا اوربھابھی کی وفات پر تعزیت کاسلسلہ جاری

پیر 20 مئی 2019 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان سے ان کے چچا اور بھابھی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان، اراکین صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان، فیصل زیب خان، وقار خان ،ریاض خان، سابق وزراء سرکاری افسران پی ٹی آئی کے عہدیداران ،سماجی اور سیاسی کارکنان اور معززین صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان کی رہائش گاہ گئے اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش اور پسماندگان کو صبر جمیل کے لئے حق تعالیٰ سے دعا کی.