سٹی پولیس نے جنرل سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا

پیر 20 مئی 2019 23:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سٹی پولیس نے ڈب نمبر دو کے ایک جنرل سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شبیر احمد ولد عطاء الله نے مانسہرہ تھانہ سٹی میں رپورٹ کی کہ 16 مئی 2019ء کو رات 12 بجکر 5 منٹ پر اپنی دکان آزاد جنرل ڈب نمبر دو نزد شیل پمپ موجود تھا کہ اچانک چار اشخاص اسم و مسکن نامعلوم بامسلح پستول میری دکان میں داخل ہوئے اور ایک شخص دکان کے باہرکھڑا ہو گیا۔

(جاری ہے)

دکان کے اندر موجود چار اشخاص نے اسلحہ کی نوک پر درازسے نقد رقم 60 ہزار نکال لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے جس پر تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف 34 پی پی سی/382 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعہ کی پرشفاف تفتیش کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری اور کیو آر ایف ٹیم مانسہرہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور سرقہ شدہ رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں حیدر، یاسر، عقیل، شاہ زیب اور سمیر شامل ہیں۔