فٹنس مسائل، ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں

منگل 21 مئی 2019 11:52

فٹنس مسائل، ماریا شراپووا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئیں
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) روس کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور 5 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ماریا شراپووا روان ماہ شیڈول سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں۔ دو مرتبہ فرنچ اوپن چیمپئن ماریا شراپووا کندھے کی تکلیف کے باعث دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئیں ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل رواں سال فروری میں کندھے کی سرجری بھی کروائی تھی تاہم وہ ابھی تک اس کے درد سے مکمل طور پرچھٹکارہ نہیں پاسکیں۔ دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 مئی سے 9 جون تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلا جائے گا۔ روسی ٹینس کوئین نے اس سے قبل پہلی مرتبہ 2012ء میں فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد انہوں نے 2014ء میں انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ماریا کا کہنا ہے کہ دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے پر وہ بھی بہت مایوس ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد کندھے کی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرکے دوبارہ ٹینس کے میدانوں میں نظر آئینگی۔ ماریا 15 ماہ پابندی کے بعد اپریل 2017ء میں دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں تھیں۔ وہ گزشتہ سال فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچی تھیں۔

متعلقہ عنوان :