اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے ذریعے کورٹ میں واپسی کیلئے پر عزم

منگل 21 مئی 2019 18:16

اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے ذریعے کورٹ میں ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں برس شیڈول سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے ذریعے کورٹ میں واپسی پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

دو مرتبہ کے ومبلڈن اوپن چیمپئن مرے نے رواں سال آسٹریلین اوپن سے قبل انجری مسائل کے باعث انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا تھا لیکن بحالی صحت کے عمل سے متاثر ہو کر ان کے دل میں دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کھیلنے کا جذبہ جاگ گیا۔

مرے نے اپنے بیان میں کہا کہ باب برائن نے سرجری کے بعد ٹینس میں واپسی کی جس کے بعد مجھے بھی حوصلہ ملا، رواں سال گراس کورٹ سیزن میں سنگلز ایونٹ میں شرکت کرنا مشکل ہے لیکن میں ومبلڈن اوپن میں ڈبلز ایونٹ میں شرکت کے ذریعے کورٹ میں واپسی کیلئے پر جوش ہوں اور ہدف کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :