فلم’’ مائی اسپائی‘‘کا نیا ٹریلر جاری

بدھ 22 مئی 2019 10:10

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ہالی وڈ فلم’’ مائی اسپائی‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایکشن اور کامیڈی پر مبنی فلم’’ مائی اسپائی‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کی کہانی ایک ایسے ناکام سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے آخری وارننگ کے بعد ایک فیملی کی حفاظت کیلئے بھیس بدل کر بھیجا جاتا ہے تاہم فیملی میں موجود 9سالہ بچی پر اسکا یہ راز کھل جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور اداکار ڈیو بٹیسٹا ،کین جیونگ، پاریسا فلز،کرسٹین شال، نکی ہان اور ڈیویئر راجرز شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار پیٹر سیگل ہیں ۔ کرس بینڈر اور ڈیو بٹیسٹا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 23اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :