اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے، مایا علی

جمعرات 23 مئی 2019 12:00

اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے، مایا علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ءپاکستانی اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ میں نے محنت اورلگن سے اپنے خوابوں کو یقینی شکل دی۔

(جاری ہے)

ذرائر ابلاغ کے مطابق اداکارہ مایا علی نے انسٹا گرام میں اپنے کیرئیر کے متعلق اپنی ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹی وی میں کسی کی مدد کے بغیر آئی ہوں اور جب میں نے اس فیلڈ میں قدم رکھا تو میں بالکل اکیلی تھی نہ مجھے کسی کی رہنمائی حاصل تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کام سے اپنے آپ کو منوایا ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو پوری لگن اور ایمانداری سے کیا ہے اور آج وہ جس مقام میں ہیں وہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔