ضلعی انتظامیہ پشاور کاکریک ڈائون، ریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی سلینڈر استعمال کر نے والے 12 افراد گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے ریسٹورنٹس اور تندوروں میں سی این جی سلینڈر استعمال کر نے پر منیجرزومالکان سمیت12افرادکو گرفتار کرکے سلینڈ روں کو ضبط کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سلینڈر کے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں میں استعمال پر پابند ی عائد کی ہوئی ہے اورخلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے محکمہ حقوق صارفین تحفظ کے افسران کے ہمراہ ورسک روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس ، تندوروں اور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا۔انھوں نے دکانوں میں سی این جی سلینڈر بطور ایندھن استعمال کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے سلینڈروں کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغر نے تمام سی این جی فلنگ سٹیشن مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فلنگ سٹیشن میں کھلے سی این جی سلینڈر میں سی این جی نہ بھریں جبکہ انھوں نے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ریسٹورنٹس اور دیگر دکانوں سے فورا سی این جی سلینڈر ہٹا دیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :