مریضوں کے لواحقین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں عید کا تحفہ شیلٹر ہوم کی صورت میں دیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 23 مئی 2019 19:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو جہلم میں قیام پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات کو کام میں مزید نفاست اور تیزی لانے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ عید کے بعد شیلٹر ہوم مریضوں کے لواحقین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کھولا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں سنگل سٹوری عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جو چند ہفتوں میں بے گھر افراد، کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے کھول دیا جائے گا۔ شیلٹر ہوم میں بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ آیئر کنڈیشنر، پینے کا صاف پانی دو وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گا جبکہ 100 افراد کے لئے تمام تر سہولتوں سے آراستہ شیلٹر ہوم بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیلٹر ہوم کے قیام کا مقصد عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو میں اس کے قیام سے مریضوں کے خدمات گاروں کو سہولت فراہم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :