ْٹرمینیٹر کی ایک بار پھر واپسی‘ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا
ْ ٹرمینیٹر کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں
جمعہ 24 مئی 2019 12:26
(جاری ہے)
مگر میکنزی ڈیوس ایک ایسی روبوٹ فوجی گریس کا کردار ادا کریں گی جو مستقبل سے ماضی میں آکر ایک نوجوان لڑکی ڈانی راموس کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس ٹریلر میں بھی زیادہ توجہ گریس اور راموس پر دی گئی ہے جن پر ولن ٹرمینیٹر حملہ کرتا ہے اور سارہ کونر وہاں انہیں بچانے کے لیے پہنچتی ہے۔وہ ان لڑکیوں کو اپنا نام بتاتی ہے اور کہتی ہیں کہ انہوں نے گریس جیسا کسی کو نہیں دیکھا جو لگ بھگ انسان ہی لگتا ہے۔گریس جواب میں کہتی ہے کہ وہ انسان ہی ہے مگر ٹریلر سے لگتا ہے کہ وہ اتنی بھی انسا نہیں۔پھر یہ تینوں آرنلڈ شوازینگر سے ملتے ہیں جبکہ ایک سین میں گریس کی ولن ٹرمینیٹر سے لڑائی ہوتی ہے۔ٹریلر سے یہ فلم آخری ٹرمینیٹر فلم سے بہت زیادہ بہتر نظر آرہی ہے اور اوریجنل دو فلموں سے مشابہت رکھتی ہے۔جیمز کیمرون فلم کے ڈائریکٹر تو نہیں مگر ان کے کام کی جھلک ٹریلر میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ٹرمینیٹر : ڈارک فیٹ کو یکم نومبر 2019 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ٹرمینیٹر کی پہلی فلم 1984 میں ریلیز ہوئی اور اب تک اس سیریز کی پانچ فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.