جعلی اکاؤنٹس کیس،5ملزمان کیجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع

جمعہ 24 مئی 2019 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں5ملزمان کیجوڈیشل ریمانڈ میں 14روزکی توسیع کردی ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کے پانچ ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے لا کر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزمان اقبال خان نوری، محمد حنیف، سلیم فیصل، فاروق عبداللہ اور شیر علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ جیل بھجوا دیا۔ احتساب عدالت نمبر2کیجج محمد ارشدملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارنوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکاجسمانی ریمانڈختم ہونیپراسیبھی جوڈیشل کرنیکاحکم دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :