پشاور شہر آبادی اور ٹریفک کے لحاظ سے ایک گنجان آباد شہر بن گیا ہے جس کی کل وقتی بنیادوں پر صفائی ناگزیر ہوچکی ہے،تیمور سلیم جھگڑا
WSSPپشاور شہر میںدن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے لئے موئثر نظام وضع کرے ،حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے چیف ایگزیکٹو آفیسر WSSP کی ملاقات،ادارے کی کارکردگی اور خدمات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ پیش کی
ہفتہ 25 مئی 2019 22:53
(جاری ہے)
ان خیالات کاظہارانہوں نے پشاور شہر کی صفائی کے نظام سے متعلق واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور(WSSP ) کے چیف ایگزیکٹو سید ظفر علی شاہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی نے وزیر خزانہ کو پشاور میں ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والے خدمات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ WSSP صاف اور صحتمند پشاور کے عزم کے ساتھ شہر میںپینے کے صاف پانی کی فراہمی،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور نکاسی آب کی خدمات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ ادارے کا تمام عملہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق پشاور شہر کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہاہے۔انہوں نے وزیر خزانہ کو ادارے کی کارکردگی کے علاوہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے سی ای او ظفر علی شاہ کی جانب سے دی جانے والے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور شہر آبادی اور ٹریفک کے لحاظ سے ایک گنجان آباد شہر بن گیا ہے جس کی کل وقتی بنیادوں پر صفائی ناگزیر ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ WSSP پشاور شہر میںدن کے علاوہ رات کے اوقات میں بھی صفائی کے لئے موئثر نظام وضع کرے جس کے لئے حکومت ہرممکن وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور شہر کی تاریخی،معاشی اور جغرافیائی اہمیت کے باوجود ماضی کے حکومتوں نے اس شہر کی تعمیر وترقی اوریہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نہیں اٹھائے،موجودہ حکومت صوبائی دارالحکومت کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے اور اس شہر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.