اظہرعلی نے پاکستانیوں سمیت ہر مسلمان کے دل جیت لئے

جیت کے بعد جیسے ہی کھلاڑی شراب سے جشن منانے لگے تو اظہر علی وہاں سے چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 مئی 2019 14:22

اظہرعلی نے پاکستانیوں سمیت ہر مسلمان کے دل جیت لئے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ان کی ٹیم سمر سیٹ نے ”ہوم آف کرکٹ “لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونے والے رائل لندن ون ڈے کپ کے فائنل معرکے میں 6 وکٹوں سے میدان مارا جس کے بعد جیت کے جشن کے دوران پاکستانی کھلاڑی نے اپنے عمل کے ذریعے ہر مسلمان کا دل جیت لیا ۔ہمپشائر کرکٹ کلب کی جانب سے دیے گئے 245 رنز کا ہدف سمر سیٹ کرکٹ کلب نے 43.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سمرسیٹ کی جانب سے فائنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اوپنر آئے اور انہوں نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ فائنل میچ میں سمرسیٹ کی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز ٹام بینٹن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیمز ہلڈریتھ 69 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سمر سیٹ کرکٹ کلب کی جانب سے کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے 41 کی ایوریج سے 451 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 7 وکٹیں بھی حاصل کیں جن میں پانچ وکٹیں ایک ہی میچ کی شامل ہیں۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہیمپشائر کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا پائی۔ کپتان سیم نارتھ ایسٹ 56 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ جیمز فولر نے 55 رنز بنائے۔ سمرسیٹ کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے ہمپشائر کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ٹائٹل جیتنے کے بعد جب سمر سیٹ کاﺅنٹی کے کھلاڑی شراب سے جشن منانے لگے تو اظہر علی بھاگتے ہوئے پوڈیم سے اتر گئے ، ان کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :