قومی ٹیم نے مہران کلب کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں 4-0 گول سے ہرا دیا

پیر 27 مئی 2019 12:50

قومی ٹیم نے مہران کلب کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں 4-0 گول سے ہرا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) قومی ٹیم نے مہران کلب کو ایک دوستانہ فٹ بال میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم میں گذشتہ رات برقی قمقموں کی روشی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف پر قومی ٹیم کو مہران کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا۔ قومی ٹیم کی طرف سے منصور، سعاد اللہ، شیر علی اور منصور نے ایک ایک گول سکور کیا۔ مہران کلب کے کھلاڑیوں نے قومی کے خلاف مارجن کم کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ہیں۔ ریفری کے فرائض چمن خان جبکہ اسسٹنٹ ریفریز کے شکیل احمد اور محمد وقاص نے انجام دیئے۔