ڈی ای او ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے

منگل 28 مئی 2019 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنانے کیلئے انقلابی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ بی ایچ یو بگنوتر میں جدید سہولیات سے مزین ایمرجنسی سنٹر اور خیرہ گلی میں لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سنٹر کے قیام سے سیاحوں اور مقامی افراد کو کسی بھی ایمرجنسی اور حادثہ واقعہ کی صورت میں طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

شہریوں نے ڈی ایچ او کی شاندار کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر شاہ فیصل خانزادہ نے ضلع کے تمام مراکز صحت کو فعال بنا دیا ہے جس سے مراکز صحت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ایچ او نے اپنی مدد آپ کے تحت بی ایچ یو بگنوتر میں جدید طبی سہولیات سے مزین ایمرجنسی سنٹر اور خیرا گلی میں لیبارٹری بنا دی ہے جس کا وزیر صحت جلد افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :