پولیس ملازمین کا صحت کے حوالے سے ایک اور اچھا قدم

بدھ 29 مئی 2019 15:55

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2019ء) پولیس ملازمین کی صحت کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کا ایک اور اچھا قدم ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے چغتائی لیبارٹری لاہور کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

اس معاہدہ کی رو سے سرگودہا پولیس کے تمام ملازمین اور انکے بیوی بچوں اور والدین کو چغتائی لیب صحت سروسیز پر شوگر، بلڈ ٹیسٹ کروانے پر20فیصدرعایت دی جائے گی جبکہ CLLبلیو کارڈزکے حامل پولیس ملازمین کو 25فیصدرعایت دی جائے گی۔

پولیس ملازمین یہ رعایت ڈسٹرکٹ پولیس آفس کی طرف سے جاری کردہ ریفرنس سلپ ، محکمانہ سروس کارڈ ،CLLبلیو کارڈ دیکھانے پر حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا نے کہاکہ پولیس ملازمین اُن کے بیوی بچوں اور والدین کو سہولیات مہیاکرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :