چیچہ وطنی، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

پیر 10 جون 2019 16:17

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ، مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری چیک کرنے کے لئے اتوار کی رات اچانک دورہ کیا۔

وہ مختلف واڈرز میں گئے اور وہا ں مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈیوٹی ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی اور مریضوں کے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے طبی عملے کوہدایت کی کہ وہ اپنی پوری توجہ اور ایمانداری سے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور وسائل کا بہترین استعمال کر کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ریلیف دیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے باتھ رومز کی صفائی، وارڈز کی صفائی، لائٹوں اور ایئر کنڈیشنرز کا معائنہ کیا اور صفائی کی عمومی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا -انہوں نے رات کی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی فرض شناسی کو بھی سراہا-

متعلقہ عنوان :