اے سی رائیونڈ کا رول ہیلتھ سنٹر رائیونڈ کا اچانک دورہ

بدھ 12 جون 2019 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ نے رول ہیلتھ سنٹر رائیونڈ کا اچانک دورہ کیا ۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ پبلک فیڈبیک ہیلتھ سنٹر کے متعلق تسلی بخش تھا۔ڈلیوری روم، لیبر روم میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہ تھے اور بیڈ شیٹس صاف نہ تھیں۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے فوری طور پر ان بیڈشیٹس کو ہٹا کر صاف بیڈ شیٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اورڈلیوری رجسٹر کو بھی چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

لیبارٹری میں لیب اٹینڈنٹ بلڈ سیمپل بغیر ایس او پیز (بغیر لیب کوٹ اور گلوز پہنی) کے ٹیسٹ کر رہا تھا۔اے سی رائیونڈ نے لیب اٹینڈنٹ کو گلوز اور لیب کوٹ پہنے کی ہدا یت کی۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ریسیپشن کا بھی جائزہ لیا اور او پی ڈی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے زائد المیعاد ادویات کو فوری ریپلیس کرنے کی ہدایت کی۔اے سی رائیونڈ نے ویکسینیشن رجسٹر، ڈسپنسری اور سٹور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن تھیٹر سرجن کی عدم فراہمی کی وجہ سے فعال نہ تھا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے دوبارہ وزٹ کرنے کا بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :