صفائی ستھرائی کے کام پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل در آمد

جمعرات 13 جون 2019 17:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے کام پر کمپنی نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے،صفائی سے غفلت کے مرتکب افرادکیخلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے،راولپنڈی ،ٹیکسلا،گوجر خان،مری،کلر سیداںاور کہوٹہ میں صفائی کی نگرانی کیلئے آپریشنز حکام مختلف اوقات میں دورے کر کے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہیں،گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد اقبال نے کہا کہ سی ای اوراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میںصفائی کی آگاہی فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انسداد ڈینگی کی آگاہی مہم بھی شروع کر دی تاکہ بارشوں کا سیزن شروع ہونے سے پہلے شہریوں کو ڈینگی سے بچنے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کی جا سکے ،دریں اثناء راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے مینیجر کمیونیکیشن ناصر محمود کی سربراہی میںیوسی 22اور23کے علاقوں ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں،بلال کالونی اور بعد ازاں یو سی 42میں ڈھوک کھبہ میںڈور ٹو ڈوراور مارکیٹ آگاہی مہم کے دوران پمفلٹس تقسیم کئے اورشہریوں و دکانداروں کو پیغام دیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو نے دیں،صفائی کی شکایت ہمارے ہیلپ لائن نمبر پر درج کرائیں،ہمیں اس موزی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا،اس موقع پر یو سی چیئرمین خالد سعید بٹ نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،سب نے ملکر اپنے شہر کو کلین اینڈ گرین بنانا ہے،اس موقع پرشہریوں اور دکانداروںنے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں سے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا۔