نائٹرو جن یوریاکھاد کی 30فیصدمقدار بخارات بن کر ضائع ہوجاتی ہے، زرعی ماہرین

ہفتہ 15 جون 2019 15:08

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) نائٹرو جن یوریاکھاد کی 30فیصدمقدار بخارات بن کر ضائع ہوجاتی ہے فاسفور س یا کیلشیم امونیم نائٹڑیٹ کھاد کے ساتھ بہترین نتائج مل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ فاسفور س یاکیلشیم امونیم نائٹریٹ کھا د کے ساتھ استعمال سے بہترنتائج مل سکتے ہیں مختلف فصلوں کی کا شت اور ان کی فی ایکڑ بھرپو رپیداوار کے حصول سمیت اراضی کی زرخیز ی کیلئے استعمال کی جا نے وا لی نائٹرو جن یوریا کھا د کی 30فیصدمقدار بخاراتی شکل میں ضا ئع اور گیس کی صورت میں ہوا میں تحلیل ہوجاتی ہے جس کے با عث نائٹرو جن کی صلاحیت میںبھی خاطر خوا ہ کمی واقع ہوتی ہے اورتوقعات کے مطا بق فصل حاصل نہیں ہوتی زرعی ماہرین نے مزید بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ با ت سامنے آئی ہے کہ اگر نائٹر وجن کھاد کوفاسفورس کیلشیم امونیم نائٹریٹ کھاد کے ساتھ استعما ل کیاجا ئے تو ا س سے بہتر نتائج گندم کی 10فیصداضافی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :