بھارت کی چینی کی پیداوارمیں آئندہ سیزن کے دوران 15 فیصد کمی کا امکان

اتوار 16 جون 2019 10:55

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بھارت کی چینی کی پیداوار سیزن 2019-20 ء کے دوران 15 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے جس کی وجہ فصل کے پیداواری علاقوں میں خشک سالی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل فیڈریشن آف کوآپریٹو شوگر فیکٹریز لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پرکاش نیکناورے نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ گنے کے پیداواریعلاقوں میں شدید خشک سالی کی صورتحال کے باعث چینی کی ملکی پیداوار کم ہوکر 28 سے 29 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہوگی، سیزن 2018-19 ء کے دوران چینی کی ملکی پیداوار 33 ملین ٹن رہی۔

انھوں نے کہا کہ چینی کی پیداوار میں کمی سے اس کی برآمد کے لیے بیرونی دبائو میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب عالمی سطح پر اس کے نرخ بھی بڑھیں گے جن میں گزشتہ سال 20 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔

متعلقہ عنوان :