/کچلاغ بائی پاس روڈ کی بحالی کو جلد ممکن بناکر عوام کو مزید مشکلات سے نجات دلائی جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین

اتوار 16 جون 2019 22:05

bپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے جاری کردہ بیان میں صوبائی حکومت اور ان کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ کچلاغ بائی پاس روڈ کی بحالی کو جلد سے جلد ممکن بناکر عوام کو مزید مشکلات سے نجات دلائی جائے اور اس روڈ کی تعمیر میں بلاجواز تعطل پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ میں مسلسل اضافے اور انٹرنیشنل شاہراہ کے باعث بڑے بڑے ٹرالروں کے چلنے کی وجہ سے کچلاغ بازار میں ہمیشہ ٹریفک جام رہتا ہے ۔

جس کی وجہ سے بڑے بوڑھے افراد ، خواتین ، بچوں بالخصوص مریضوں ، طلباء وطالبات اور ملازمین سمیت تمام عوام کیلئے عذاب بن چکا ہے ۔ جبکہ بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے صرف اور صرف 2پُلوں کی تعمیرمیں معمولی خامی کی وجہ سے اس سڑک کی عدم بحالی قابل افسوس ہے ۔ لہٰذا صوبائی حکومت اس سڑک کی فوری بحالی اور پُل کی معموملی کام کو بروقت مکمل کرنے پر توجہ دیکر عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے فوری اقدام کرے اور اس کام میں مسلسل سستی اور کاہلی برتنے والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :