ثروت گیلانی کے لئے ان کے والد گرو، عینی خالد نے اپنے والد کو بادشاہ قرار دے دیا

پیر 17 جون 2019 13:56

ثروت گیلانی کے لئے ان کے والد گرو، عینی خالد نے اپنے والد کو بادشاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے والد کو اپنا گروہ اور گلوکارہ عینی خالد نے اپنے والد کو اپنا بادشاہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکارہ عینی خالد کا ’’فادرڈے ‘‘ کے موقع پر کہنا تھا کہ میرے لئے میرے والد بادشاہ ہیں اور انہوں نے مجھے زندگی کی ہر آسائش کے ساتھ ساتھ جس طرح تحفظ فراہم کیا دنیا کا کوئی بھی باپ ایسا نہیں کرسکتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر زندگی کے ہر آرام اور سہولت کے لئے اپنے والد کا شکریہ ادا بھی کیا جبکہ دوسری طرف منجھی ہوئی مشہور اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کے والد ان کے گرو ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی گزارنے سے لے کرزندگی کی مشکلات کا سامنا کیسے کرنا ہے انہں سے سیکھا ہے اس ان کو یہ کہتے ہو ئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے والد کی بڑی مداح ہیں۔

متعلقہ عنوان :